آل خليفہ فورسز كے بحرينی عزاداروں پر حملے كی مذمت

IQNA

آل خليفہ فورسز كے بحرينی عزاداروں پر حملے كی مذمت

12:07 - December 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2234347
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی سياسی جماعتوں نے جداگانہ اعلامیے صادر كر كے آل خليفہ كے كارندوں كی جانب سے ملك میں عزاداری كے پروگراموں پر حملوں كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۴ فروری يوتھ يونين بحرين نے ايك بيان صادر كر كے آل خليفہ فورسز كی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات كی آگ بھڑكانے پر مشتمل كوششوں كی ناكامی كا ذكر كرتے ہوئے كہا : بحرينی ملت ہرگز آل خليفہ كے سنگين جرائم پر خاموشی اختيار نہیں كرے گی ۔
بحرين كی اسلامی جمعيت "العمل" نے بھی مساجد كے انہدام اور ماتمی انجمنوں پر لائسنس نہ ركھنے كے بہانے پابندی كی شديد مذمت كی ہے اور علمائے اسلام سے آل خليفہ كا ظلم و ستم روكنے كے لیے اپنی ذمہ دارياں پوری كرنے كی اپيل بھی كی ۔
910671
نظرات بینندگان
captcha