ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دس محرم بروز منگل كو قونصل جنرل عباس فاموری كی موجودگی میں خانہ فرہنگ ايران كے امام رضا (ع) ہال میں عزاداری اور مجلس برپا كی گئی ۔
پروگرام كی ابتدا میں زيارت عاشورا قرائت كی گئی اور اس كے بعد بين الاقوامی تبليغی سنٹر كے مبلغ حجت الاسلام و المسلمين موسوی زادہ نے كربلا اور واقعہ عاشورا كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ، مولانا كے خطاب كے بعد مرثیہ خوانی اور سينہ زنی بھی كی گئی۔
آخر میں حجت الاسلام موسی زادہ نے نماز ظہرين كی امامت كے فرائض ادا كیے ۔
911465