لاہور ؛ خانہ فرہنگ ايران میں روز عاشور عزاداری كا انعقاد

IQNA

لاہور ؛ خانہ فرہنگ ايران میں روز عاشور عزاداری كا انعقاد

15:55 - December 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2235206
سياسی و اجتماعی گروپ : پاكستان كے شہر لاہور میں مقيم ايرانيوں نے خانہ فرہنگ ايران لاہور میں روز عاشور كی مناسبت سے مجلس عزا اور عزاداری منعقد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دس محرم بروز منگل كو قونصل جنرل عباس فاموری كی موجودگی میں خانہ فرہنگ ايران كے امام رضا (ع) ہال میں عزاداری اور مجلس برپا كی گئی ۔
پروگرام كی ابتدا میں زيارت عاشورا قرائت كی گئی اور اس كے بعد بين الاقوامی تبليغی سنٹر كے مبلغ حجت الاسلام و المسلمين موسوی زادہ نے كربلا اور واقعہ عاشورا كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ، مولانا كے خطاب كے بعد مرثیہ خوانی اور سينہ زنی بھی كی گئی۔
آخر میں حجت الاسلام موسی زادہ نے نماز ظہرين كی امامت كے فرائض ادا كیے ۔
911465
نظرات بینندگان
captcha