مغربی كنارے كی مسجد علی بن ابيطالب (ع) كی بے حرمتی پر شديد احتجاج

IQNA

مغربی كنارے كی مسجد علی بن ابيطالب (ع) كی بے حرمتی پر شديد احتجاج

13:53 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235989
بين الاقوامی گروپ : الاقصی فاؤنڈيشن نے ايك اعلامیے میں صیہونی شہريوں كی جانب سے مغربی كنارے كے دیہات برقين میں واقع مسجد علی بن ابی طالب (ع) كو نذر آتش كرنے كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد الاقصی فاؤنڈيشن نے صیہونيوں كے اقدام كی مذمت كے ضمن میں عربی اور اسلامی ممالك سے درخواست كی ہے كہ دينی مقامات كے انہدام كا راستہ روكنے كے لیے ميدان عمل میں اتریں ۔
اس بيان كے ايك دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : ايك مرتبہ پھر صیہونی مجرموں نے اپنے آپ كو ظلم و ستم سے آلودہ كيا ہے اور وہ اسلامی و مسيحی قبروں پر حملے كے ساتھ ساتھ مسلمانوں كے مقدس مقامات اور مساجد پر بھی بے دريغ حملے كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بدھ كو آدھی رات كے وقت صیہونيوں كے ايك ٹولے نے بابلس كے جنوب میں واقع مسجد امام علی بن ابی طالب (ع) كو نذر آتش كر ديا تھا ۔
912235
نظرات بینندگان
captcha