امام حسين (ع) كی پيروی دنيا و آخرت میں كاميابی كی ضمانت

IQNA

امام حسين (ع) كی پيروی دنيا و آخرت میں كاميابی كی ضمانت

13:57 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235995
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے شہر راولپنڈی كی زيارتگاہ كے متولی نے امام حسين (ع) كی تعليمات كے اتباع كو مسلمانوں كی دينی و دنيوی فلاح كا ضامن قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق پير محمد نقيب الرحمن نے ايك خطاب كے دوران سالار شہيداں سيد الشہداء كی عزاداری كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے ۸ دسمبر جمعرات كو اس مطلب كے ضمن میں كہا : امام حسين (ع) نے اسلام كے شكوہ و عظمت اور شريعت كے اجرا كے لیے قيام فرمايا تھا لذا مسلمانوں كے لیے ضروری ہے كہ ان كے مشن كو جاری ركھیں ۔
انہون نے مزيد كہا : كربلا میں امام حسين (ع) اور ان كے وفادار ساتھيوں كی فداكاری طول تاريخ میں بے نظير ہے ۔
پير محمد نے واضح كيا : امام حسين (ع) كے اصحاب دنيوی محبت سے قطع تعلقی كے امتحان میں كاميابی حاصل كر كے ہميشہ ہميشہ كے لیے عزت و سربلندی كی منازل پر فائز ہوئے ۔
912220
نظرات بینندگان
captcha