بحرينی خواتين كو قرائت قرآن كے اجازت نامے جاری

IQNA

بحرينی خواتين كو قرائت قرآن كے اجازت نامے جاری

23:03 - December 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2237606
بين الاقوامی گروپ : عالم اسلام كے نماياں قراء پر مشتمل كميشن نے بحرين میں ايك تقريب كے دوران ملك كی آٹھ خاتون قراء كو قرائت قرآن كا اجازت نامہ جاری كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الوطن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب امور قرآن و اوقاف كے مدير شيخ عبد اللہ عبد العزيز قحطان العمری كی شركت كے ساتھ امور اسلامی سنٹر بحرين میں منعقد ہوئی ۔
سرگرم قرانی خواتين نے اس تقريب كے دوران مختلف روايتوں سے قران كريم كی قرائت كی اور اختتام پر قرآنی اجازت نامہ صادر كرنے والی كمیٹی نے پانچ خواتين منجملہ «هاجر حامد طنطاوی»، «ليلى جحا عبدالفتاح»، «مروة عطية محمود»، «عبير علی حسن» اور «علا أحمد محسن» كو «حفص عن عاصم» كی روايت كے مطابق اجازت نامے جاری كر دئیے ہیں ۔
914276
نظرات بینندگان
captcha