ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Halal World»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار پہلی مرتبہ تاتارستان حكومت كے زير حمايت جمہوریہ تاتارستان كے مسلمانوں كے روحانی كميشن كی جانب سے آئندہ سال اپريل میں دو روز كے لیے قازان میں منعقد ہو گا ۔
حلال صنعت كی توسيع اور حلال بازار كا ارتقا ، حلال صنعت كی دنيا میں توسيع ، اسلامی اور غير اسلامی ممالك میں حلال گواہی سے مربوط موضوعات اس سيمينار كے منجملہ اہداف ہیں ۔
914146