اخوان المسلمين نے خطے كے انقلابات كو اسلامی قرار ديا

IQNA

اخوان المسلمين نے خطے كے انقلابات كو اسلامی قرار ديا

22:53 - December 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2237610
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلين كے سياسی ونگ حزب آزادی و عدالت كے نائب صدر عصام العريان نے اس امر پر زور ديا ہے كہ مصر اور تيونس میں منعقد ہونے والے پہلے انتخابات میں اسلام پسندوں كی كاميابی سے ان انقلابات كے اسلامی ہونے كا پتہ چلتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ :اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عصام العريان نے ۱۱ دسمبر اتوار كو حزب آزادی و عدالت كی عمومی نشست میں خطاب كرتے ہوئے اس امر پر زور ديتے ہوئے كہا : یہ امر مصر اور تيونس میں اسلام پسندوں كی كاميابی كے ساتھ ثابت ہو گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اللہ تعالی نے مصر كی آمر سے آزادی كے لیے ايك خاص وقت كا انتخاب كيا تاكہ مصر خطے كی آزادی پسند تحريكيوں كی رہنمائی كا ذمہ لے اور اس كام كے لیے خود اعتمادی ضروری ہے ۔
914070
نظرات بینندگان
captcha