ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ :اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عصام العريان نے ۱۱ دسمبر اتوار كو حزب آزادی و عدالت كی عمومی نشست میں خطاب كرتے ہوئے اس امر پر زور ديتے ہوئے كہا : یہ امر مصر اور تيونس میں اسلام پسندوں كی كاميابی كے ساتھ ثابت ہو گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اللہ تعالی نے مصر كی آمر سے آزادی كے لیے ايك خاص وقت كا انتخاب كيا تاكہ مصر خطے كی آزادی پسند تحريكيوں كی رہنمائی كا ذمہ لے اور اس كام كے لیے خود اعتمادی ضروری ہے ۔
914070