حق الناس پر توجہ اسلام كا انسانی حقوق كے حوالے سے خصوصی منشور ہے

IQNA

حق الناس پر توجہ اسلام كا انسانی حقوق كے حوالے سے خصوصی منشور ہے

23:06 - December 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2237612
بين الاقوامی گروپ : آيسسكو كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے حق الناس پر خصوصی توجہ كو دين اسلام كی جانب سے انسانی حقوق كے دفاع اور انسانوں كی حمايت كی دليل قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے خيال ظاہر كيا : ہر سال دس دسمبر كو انسانی حقوق كے عالمی دين كا انعقاد ہمیں یہ موقع فراہم كرتا ہے كہ ہم اسلام كی انسانی كرامت كی جانب خصوصی توجہ اور انسانی حقوق كے دفاع كے لزوم پر زور دیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلام رنگ ، نسل ، زبان ، قوميت اور سماجی صورتحال پر توجہ كے بغير تمام انسانوں كے حقوق كے احترام پر زور ديتا ہے ۔
914033
نظرات بینندگان
captcha