قرآن كريم كا ترجمہ كرنے كے لیے تفاسير اور احاديث كا مراجعہ انتہائی ضروری ہے

IQNA

قرآن كريم كا ترجمہ كرنے كے لیے تفاسير اور احاديث كا مراجعہ انتہائی ضروری ہے

12:39 - December 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2239125
بين الاقوامی گروپ : پيغمبر اكرم (ص) اور اہل بيت (ع) نے نہ صرف آيات كی قرائت فرمائی بلكہ ہر آيت كا معنی و مفہوم بھی واضح كيا ؛ اس بنا پر آيات كا ترجمہ كرتے وقت آئمہ (ع) كی احاديث و روايات كی طرف رجوع بھی ضروری ہے ۔
علی گڑھ اسلامك يونيورسٹی كے ریٹائرڈ استاد پروفيسر شاہ وسيم نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اس وقت قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں متعدد تراجم موجود ہیں ليكن ان میں سے بہت سے ترجمے عصر حاضر كی ضرورتوں كو پورا نہیں كر سكتے اور ان پر نظر ثانی كی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مترجم كے لیے عربی اور اپنی زبان میں كامل مہارت كے علاوہ آيت كے موضوعات اور نزول وحی كے پس منظر سے بھی كامل آگاہی ہونی چاہئیے ۔
914726
نظرات بینندگان
captcha