علی گڑھ اسلامك يونيورسٹی كے ریٹائرڈ استاد پروفيسر شاہ وسيم نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اس وقت قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں متعدد تراجم موجود ہیں ليكن ان میں سے بہت سے ترجمے عصر حاضر كی ضرورتوں كو پورا نہیں كر سكتے اور ان پر نظر ثانی كی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مترجم كے لیے عربی اور اپنی زبان میں كامل مہارت كے علاوہ آيت كے موضوعات اور نزول وحی كے پس منظر سے بھی كامل آگاہی ہونی چاہئیے ۔
914726