صیہونی حكومت نے مسجد الاقصی تك جانے والا "باب المغاربہ " پل سيل كر ديا

IQNA

صیہونی حكومت نے مسجد الاقصی تك جانے والا "باب المغاربہ " پل سيل كر ديا

12:37 - December 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2239126
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكومت نے قدس كے قديمی حصے میں واقع پل "باب المغاربہ" كی ۱۳ دسمبر كو ناكہ بندی كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی پوليس كے ترجمان نے بتايا ہے كہ قدس شريف كی صیہونی بلدیہ كے حكم پر لوگوں كی جان كے تحفظ كے لیے اس پل كو نمازيوں كے لیے بند كيا گيا ہے ۔
فلسطين كے مسلمان حكام نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے خدشہ ظاہر كيا كہ صیہونی حكومت قبل ازیں پل منہدم كرنے كی دھمكی دے چكے تھے ليكن مسلمانوں اور بين الاقوامی اداروں كے شديد احتجاج پر اس منصوبے كو روك ديا گيا تھا ليكن اب انديشہ ہے كہ پل كا محاصرہ اسی مكروہ سازش كو عملی جامہ پہنانے كا نقطہ آغاز ہے ۔
914740
نظرات بینندگان
captcha