اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كل ليبيا كے دورے پر روانہ ہوں گے

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كل ليبيا كے دورے پر روانہ ہوں گے

23:40 - December 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2239283
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو آج ۱۴ دسمبر كو ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ مصطفی عبد الجليل كے ساتھ ملاقات كی غرض سے طرابلس پہنچیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے ايك پيغام میں بتايا ہے كہ احسان اوغلو ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ كے ساتھ ملاقات كی غرض سے ليبيا كا دورہ كر رہے ہیں ۔
اس پيغام میں مزيد كہا گيا ہے : احسان اوغلو اس ملاقات كے دوران اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے ليبيا كے اندر ايك ايسی حكومت كے قيام كی مكمل حمايت كا اعلان كریں گے كہ جو عدالت ، مساوات اور صداقت كی بنياد پر چلائی جائے ۔
915844
نظرات بینندگان
captcha