گابن نویں بين الاقوامی اسلامی ممالك سيمينار كی ميزبانی كرے گا

IQNA

گابن نویں بين الاقوامی اسلامی ممالك سيمينار كی ميزبانی كرے گا

21:29 - December 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2239530
بين الاقوامی گروپ : نواں بين الاقوامی اسلامی ممالك سيمينار اسلامی تعاون تنظيم كے وزرائے اطلاعات كی شركت سے جمہوریہ گابن كے دار الحكومت ليبرويل میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی (IINA)،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا : یہ پہلا موقع ہے كہ یہ سيمينار انٹرنيشنل سطح پر سنٹرل ايشيا اور گابن میں منعقد كيا جا رہا ہے ۔
عالم اسلام كے اندر ترقی و استحكام كے لیے سيمينار میں مجوزہ پاليسيوں كے حائز اہميت ہونے كی بنا پر اس نشست كو بہترين ماحول میں منعقد كرانے پر زور ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كا اعلی سطحی وفد اس سيمينار كو منعقد كرنے كے حوالے سے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لے گا ۔
915504
نظرات بینندگان
captcha