ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «charentelibre»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس حضرت محمد (ص) اہل دنيا كے لیے رحمت كے عنوان سے فرانس كی اسلامی جماعتوں پر مشتمل يونين كے زير اہتمام دنيا كے مختلف ممالك سے مسلمانوں كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا اور اس كے دوران پيغمبر اكرم (ص) كی شخصيت اور سيرت كے حوالے سے بھی ايك نشست منعقد ہو گی ۔
منتظمين نے مسلمانوں كے ساتھ غير مسلموں كو بھی اس سيمينار میں شركت كی دعوت دی ہے تاكہ انہیں اسلام اور رسول اكرم (ص)كا حقيقی تعارف كرايا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش ۲۰ دسمبر تك جاری رہے گی اور اس میں فرانس كے علاوہ ديگر ممالك سے بھی شائقين شركت كر سكتے ہیں ۔
916481