تيونسی تجزیہ نگار اور صیہونزم مخالف كمیٹی «شالون فلسطين» (Collectif Chalon Palestine) فرانس كی ركن نرجس بن عبادۃ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے تيونس اور مصر كے انتخابات میں اسلام پسندوں كی كاميابی كو عالمی استكبار كے لیے ايك اہم پيغام قرار ديتے ہوئے كہا : تيونس اور مصر كے عوامی انقلاب كا سرچشمہ حقيقی اسلامی بيداری ہے اور اليكشن نتائج اس امر كا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
انہوں نے آخر میں كہا : اسلام دشمن طاقتیں اس امر كو بخوبی درك كرتی ہیں كہ اگر راہ خدا میں شہادت اور دفاع اسلام كے لیے جان كا اہداء مسلمانوں میں رائج ہو جائے تو اسرائيل كی سلامتی كو سنگين خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔
916562