ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايران ٹی وی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ٹيلی وژن چينل كو اسپانوی زبان ممالك كے عوام كے ساتھ ثقافتی تعلقات كی تقويت كے ساتھ ساتھ ان لوگوں كو ايران زمين كے آداب اور رسوم و رواج سے متعارف كرانے كی غرض سے ۲۴ گھنٹے براہ راست نشر كيا جائے گا ۔
فی الحال اس اسپانوی چنيل پر روزانہ ۱۶ گھنٹوں تك خبروں كا كام شروع كر ديا گيا ہے اور جلد ہی اس پر ۲۴ گھنٹے كی نشريات بھی شروع كر دی جائیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ٹيلی وژن چينل سے استفادے كے لیے «WWW. Hispantv. Com» اور «WWW." Hispantv.ir» كا وزٹ بھی كيا جا سكتا ہے ۔
917303