امريكی فورسز كی عراق سے پسپائی قابض فوجوں كی حقيقی شكست ہے

IQNA

امريكی فورسز كی عراق سے پسپائی قابض فوجوں كی حقيقی شكست ہے

11:15 - December 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2240569
بين الاقوامی گروپ : بيروت كے خطيب جمعہ نے ۱۶ دسمبر كے خطبہ جمعہ میں عراق سے امريكی افواج كی پسپائی كو امريكہ كی حقيقی شكست قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اسلامی مزاحمت" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خطيب جمعہ بيروت سيد علی فضل اللہ نے مسجد امامين حسنين (ع) میں امريكی تسلط سے عراق كی آزادی كے موقع پر عراقی عوام كو مباركباد پيش كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : عراق سے قابض فوجوں كی پسپائی سے امريكہ كی شكست عياں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں تمام اسلامی گروہوں كی ہوشياری اور ثابت قدمی مؤثر ثابت ہوئی ہے ۔
خطيب جمعہ بيروت نے عراقی عوام سے اپيل كی كہ اب ملك كی تعمير نو كے لیے مكمل يكجہتی و لگن سے كام كریں اور قومی و مذہبی فتنوں كا پوری پوشياری سے مقابلہ كریں ۔
917020
نظرات بینندگان
captcha