"قرآن كريم كے بيرونی زبانوں میں ترجمے كی مشكلات" كے عنوان سے علمی نشست

IQNA

"قرآن كريم كے بيرونی زبانوں میں ترجمے كی مشكلات" كے عنوان سے علمی نشست

20:26 - December 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2241682
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے بيرونی زبانوں میں ترجموں كا جائزہ لينے كی غرض سے "بيرونی زبانوں میں ترجمہ قرآن كريم كے موانع اور مشكلات" كے موضوع پر یہ نشست كل ايكنا ہیڈ آفس میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست قرآن كريم كی انگريزی اور فارسی مترجم معصومہ يزدان پناہ اور قران كريم كے تركی مترجم رسول اسمايل زادہ كی خصوصی شركت سے منعقد ہو گی ۔
مذكورہ نشست ايكنا اور علوم و معارف يونيورسٹی كے تعاون سے مقامی وقت كے مطابق كل ۱۹ دسمبر دن ڈھائی بجے ايكنا كے كانفرنس ہال میں شروع ہو جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں شركت كے خواہشمند حضرات ادارہ قرانی فعاليات تہران كے اس ایڈريس ؛ خيابان انقلاب، خيابان قدس، خيابان بزرگمهر، پلاك 85، پر مراجعہ كر سكتے ہیں ۔
918521
نظرات بینندگان
captcha