مترجم قرآن كريم كے لیے مختلف علوم سے آشنائی كے علاوہ عاشق قران ہونا ضروری ہے

IQNA

مترجم قرآن كريم كے لیے مختلف علوم سے آشنائی كے علاوہ عاشق قران ہونا ضروری ہے

21:28 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243080
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے مترجم كی تربيت ممكن نہیں ہے اور جو كوئی بھی كتاب الہی كا ترجمہ كرنا چاہتا ہے ، اس كے لیے ضروری ہے كہ دينی علوم سے آگاہی سے قبل كلام اللہ مجيد كا عاشق ہو ۔
قران كريم كی انگريزی اور فارسی مترجمہ معصومہ يزدان پناہ نے ۲۰ دسمبر كو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ہیڈ آفس میں منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : قران كريم كے مترجم كی تربيت كسی طور پر بھی امكان پذير نہیں ہے چونكہ ترجمہ كے لیے عشق كی ضرورت ہے اور اگر كوئی قلبی محبت كے علاوہ كسی اور عامل كے تحت اس ميدان میں اترنا چاہے تو اسے كاميابی نہیں ہو گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : میں گيارہ سال كی عمر سے قرآن كريم كے ساتھ مانوس ہوں اور تيس سال تك دينی سرگرمياں جاری ركھنے كے بعد میں نے ارادہ كيا كہ قارئين كے لیے قران كريم كا روان اور سليس فارسی وانگريزی ترجمہ پيش كروں ۔
919668
نظرات بینندگان
captcha