ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق اس مفاہمتی يادداشت پر ۱۹ دسمبر كو روسی دار الحكومت ماسكو میں اسلامی يونين كے سربراہ شوكت حاجی آوياز اف اور انجمن اسلامی روس كے سربراہ محمد حاجی رحيم اف نے دستخط كیے ہیں ۔
اس يادداشت میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ یہ دونوں تنظيمیں روسی قوانين كی رعايت كرتے ہوئے اسلامی اقدار كو مستحكم كرنے كے لیے اپنی پر امن سرگرميوں میں ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كریں گی ۔
معاہدے كی رو سے فريقين اسلامی پراجيكٹس ، ثقافتی ، اجتماعی اور تعليمی امور میں بھی ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كریں گے ۔
920042