چيچنيا ؛ عرفان و تصوف كے موضوع پر انعامی مقابلہ

IQNA

چيچنيا ؛ عرفان و تصوف كے موضوع پر انعامی مقابلہ

23:33 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243126
فكر و علم گروپ : عرفان و تصوف كے موضوع پر یہ مقابلہ ادارہ رسيدگی بہ امور مسلمين چيچنيا كے زير اہتمام ملك كے دار الحكومت گروزنی میں واقع جامع مسجد احمد حاجی قادر اف میں منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی يونيورسٹی روس كے ترجمان نے اس مقابلے كے انعقاد كی خبر ديتے ہوئے كہا : یہ مقابلہ ادارہ رسيدگی بہ امور مسلمانان چيچنيا كے كاركنوں اور عہدے داروں كی شركت سے مفتی سلطان حاجی ميرزا ايف اور حكومتی حكام كی سرپرستی میں منعقد ہوا ۔
انہوں نے واضح كيا : ۱۹ دسمبر كو منعقد ہونے والے اس مقابلے میں يونيورسٹی اور مدارس كے طلبہ نے عرفانی اور صوفيت كے موضوع پر سوالات كے جوابات جمع كرائے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مقابلے كے پہلے مرحلے میں ۱۷ اسلامی تعليماتی اداروں كے ۳۱ طلبہ نے شركت كی تھی كہ جن میں سے صرف پانچ كو فائنل راؤنڈ كے لیے اہل قرار ديا گيا تھا ۔
920193
نظرات بینندگان
captcha