شوری فرانس كی جانب سے ملكی مساجد پر حملوں كی شرح میں اضافے پر اظہار تشويش

IQNA

شوری فرانس كی جانب سے ملكی مساجد پر حملوں كی شرح میں اضافے پر اظہار تشويش

22:52 - December 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2243591
بين الاقوامی گروپ : شوری مسلمين فرانس نے كل ۲۲ دسمبر كو ايك بيان جاری كر كے مساجد اور اسلامی عبادی مراكز پر امتيازی حملوں میں اضافے پر اظہار تشويش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوری مسلمين فرانس نے اس امر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ گزشتہ دو ماہ سے اسلام مخالفين نے ملك كی چھ مختلف مساجد پر حملہ كيا ہے ، فرانس كے سياسی اور دينی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ ان اقدامات سے نمٹنے كے لیے فوری اقدامات كریں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے كہ امسال نومبر كے اوائل سے ۲۰ دسمبر تك اسلام مخالفين نے فرانسيسی شہروں «روآسی آن بری»(Roissy-En-Brie)، «سنت ـ آرماند لزو» (Saint-Armant les Eaux)، «مونتبلير»(Montbéliard)، «ويل‌نوو سورلو»(Villeneuve-sur-Lot)، «پو»(Pau) اور «دسين»(Décines) كی مساجد پر حملہ آور ہو يا انہیں نذر آتش كيا ہے يا ان كی ديواروں پر اسلام و مسلمين كے خلاف غليظ وال چاكنگ كی ہے ۔
920795
نظرات بینندگان
captcha