ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ imhussain، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مركز كا افتتاح آستان مقدس حسينی كے شعبہ فكر و ثقافت كے زير اہتمام اسلامی تعليمات كے تعارف اور ثقافت اھل بيت (ع) كے فروغ كی غرض سے كيا جا رہا ہے ۔
آستان مقدس حسينی كے ثقافتی مسئول نے اس بارے بتايا : امام حسين (ع) سنٹر كا افتتاح كرنے كے لیے نجف میں ايك خصوصی عمارت حاصل كر لی گئی ہے ۔
سيد ميسر الحكيم نے مزيد كہا : یہ مركز متنوع فعاليتیں انجام دے گا كہ جن میں امام حسين (ع) تخصصی نشریے كا اجرا بھی شامل ہے ۔
الحكيم نے واضح كيا : اس سنٹر كو جديد كمپيوٹر سسٹم سے آراستہ كر ديا گيا ہے اور یہ مركز مختلف علمی شبہات كا مكمل جواب دينے كی صلاحيت ركھتا ہے ۔
920886