قدس شريف كا دفاع ، اسلامی امت كا سب سے اہم فريضہ : شيخ الازھر

IQNA

قدس شريف كا دفاع ، اسلامی امت كا سب سے اہم فريضہ : شيخ الازھر

15:06 - December 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2245626
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر احمد الطيب نے قاہرہ میں منعقدہ نشست میں فلسطينی گروپوں كے درميان اتفاق رائے پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے قدس شريف اور مسجد الاقصی كے دفاع كو اسلامی امت كا سب سے اہم فرض قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قاہرہ میں مختلف فلسطينی گروپوں كے رہنماؤں كے ساتھ ملاقات كے دوران مفتی الازھر نے ايك مرتبہ پھر تمام فلسطينيوں سے مطالبہ كيا ہے كہ اپنے اتحاد و يكجہتی كو برقرار ركھتے ہوئے قومی اتحاد قائم كرنے كی پوری كوشش كریں ۔
انہوں نے واضح كہا : فلسطين كے مختلف گروپوں كو باہمی اختلافات سے قطع نظر ہو كر صیہونيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے ايك متحدہ پلیٹ فارم تشكيل دينا چاہئیے تاكہ قدس شريف كی یہودی سازی اور اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كا مؤثر انداز سے مقابلہ كيا جا سكے ۔
922690
نظرات بینندگان
captcha