ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قاہرہ میں مختلف فلسطينی گروپوں كے رہنماؤں كے ساتھ ملاقات كے دوران مفتی الازھر نے ايك مرتبہ پھر تمام فلسطينيوں سے مطالبہ كيا ہے كہ اپنے اتحاد و يكجہتی كو برقرار ركھتے ہوئے قومی اتحاد قائم كرنے كی پوری كوشش كریں ۔
انہوں نے واضح كہا : فلسطين كے مختلف گروپوں كو باہمی اختلافات سے قطع نظر ہو كر صیہونيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے ايك متحدہ پلیٹ فارم تشكيل دينا چاہئیے تاكہ قدس شريف كی یہودی سازی اور اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كا مؤثر انداز سے مقابلہ كيا جا سكے ۔
922690