عرب ليگ غزہ كا محاصرہ ختم كرے : فلسطينی وزير اعظم

IQNA

عرب ليگ غزہ كا محاصرہ ختم كرے : فلسطينی وزير اعظم

15:07 - December 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2246413
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی عوامی حكومت كے سربراہ اسماعيل ھنیہ نے كل ۲۶ دسمبر كو قاہرہ میں پريس كانفرنس كے دوران عرب ليگ سے مطالبہ كيا ہے كہ غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے اپنی تجاويز پر عمل درآمد كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منتخب فلسطينی حكومت كے سربراہ اسماعيل ھنیہ نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل نبيل العربی كے ساتھ مشتركہ پريس كانفرنس كے دوران عرب ليگ سے مطالبہ كيا كہ غزہ كے بارے اپنی قراردادوں اور تجاويز پر تيزی سے عمل در آمد كرے ۔
اسماعيل ھنیہ نے خبردار كيا ہے كہ قدس خطرے میں ہے اور صیہونيوں كی جانب سے اس شہر كو عربی اور اسلامی بلاك سے جدا كرنے كی سازش پر كام ہو رہا ہے ۔
923518
نظرات بینندگان
captcha