امام موسی صدر كا طبيعی موت سے انتقال

IQNA

امام موسی صدر كا طبيعی موت سے انتقال

15:07 - December 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2246415
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے روزنامہ «اللواء» نے ليبيائی عبوری كونسل كے با خبر ركن سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے : امام موسی صدر ۱۹۹۸ء كی گرميوں میں طرابلس كے سنٹرل جيل میں وفات پا چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanese-forces، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس باخبر كاركن نے "اللواء" كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے : ۱۹۷۸ء میں امام موسی صدر كو معمر قذافی كی فورسز نے اغوا كيا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ميرے پاس جو معلومات ہیں ان كی روشنی میں پتہ چلتا ہے كہ امام موسی صدر ۱۹۹۸ء میں طبيعی موت كے ساتھ اس دار فانی سے كوچ فرما گئے تھے جبكہ قذافی كے حكم سے ان كا جسد خاكی زندان میں واقع سرد خانے میں ركھ ديا گيا تھا كہ جسے طرابلس كے سقوط سے چند دن پہلے وہاں سے كسی نزديكی قبرستان منتقل كيا گيا ہے ۔
923693
نظرات بینندگان
captcha