ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے cnn، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ارب پتی سعودی شہزاے وليد بن طلال اپنی میڈيا كمپنی «روتانا» كو بحرين منتقل كر كے جديد سیٹلائٹ چينل "العرب" كی نشريات شروع كریں گے ۔
وليد بن طلال نے كہا ہے : یہ چينل «روتانا» كمپنی سے ہٹ كر فعاليت كرے گا اور سعودی عرب و عرب دنيا كے اندر سياسی ، معاشی اور اجتماعی استحكام كے لیے كام كرے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ العرب ٹيلی وژن بھی «الجزيره» اور «العربيه» كی طرح اسكتباری پاليسيوں كی ترويج كرے گا ۔
924890