ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Halal Focus»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كتاب اس وقت پورے ملائشيا كے معتبر ترين بك اسٹالز پر دستياب ہے ۔ كامياب حلال ماركیٹ كے ابتدائی اصول ، حلال كا عميق مفہوم ، عالمی منڈی میں حلال مصنوعات كی كھپت اور حلال مال كے ايجابی اور سلبی اصولوں كا اس كتاب میں محققانہ جائزہ پيش كيا گيا ہے ۔
كتاب كے مؤلف اور بين الاقوامی حلال كمپنی «AYS» كے مدير نے كتاب كے بارے كہا : میں حلال مصنوعات كی قدر و قيمت سے بخوبی واقف ہوں اور یہ چاہتا ہوں كہ اس مفہوم اور صنعت كا مسلمانوں اور غير مسلموں كو صحيح طور پر تعارف كراؤں ۔
926777