فرانس ؛ اہل بيت (ع) كے لیے قصيدہ خوانی اور نوحوں كی جامع ويب سایٹ لانچ

IQNA

فرانس ؛ اہل بيت (ع) كے لیے قصيدہ خوانی اور نوحوں كی جامع ويب سایٹ لانچ

21:30 - January 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2249358
بين الاقوامی گروپ : عزاداری امام حسين (ع) كی مناسبت سے اھل بيت (ع) كے لیے نوحہ خوانی اور قصيدہ خوانی كی ويب سایٹ فرانس كے صوبہ «رئونيون»(Réunion) میں لانچ كر دی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «shia974»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ «رئونيون» كے شيعہ مركز نے مسلمانوں اور عاشقان اھل بيت (ع) كو بہتر سہوليتیں پيش كرنے كی غرض سے (Nawhas et Qassidas en texte) كے عنوان سے اس انٹرنیٹ ایڈريس «http://shia974.com» پر ويب سایٹ لانچ كر كے اس میں مختلف آڈيو اور ویڈيو فائلز اپ لوڈ كر دی ہیں ۔
ان آڈيو اور ویڈيو فائلیں كے ساتھ فرانسيسی زبان میں نوحے بھی پيش كیے گئے ہیں تاكہ فرانسيسی شيعہ ان سے بخوبی استفادہ كر سكیں ۔
926826
نظرات بینندگان
captcha