مصر ؛ پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كے مرتكب عيسائی كو سزا

IQNA

مصر ؛ پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كے مرتكب عيسائی كو سزا

21:29 - January 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2249361
بين الاقوامی گروپ : مصری صوبے اسيوط كے جج نے مصر كے ايك قبطی عيسائی نوجوان «جمال عبده مسعود»، كو فيس بك پر پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كرنے پر چار دن قيد كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «اليوم السابع» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شمالی صوبے اسيوط كے جج نے كل ۳۱ دسمبر كو اديان كی توہين اور پيغمبر اكرم (ص) كی اہانت آميز تصاوير فيس بك پر شايع كرنے پر جمال عبدہ مسعود كو چار دن قيد كی سزا سنائی ہے ۔
یہ قبطی مسيحی گزشتہ دنوں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں بھی ملوث تھا اور اب اس نے فيس بك پر اعتراض آميز تصاوير شائع كر كے مصری دیہاتوں «منقباد»، «العدر»، «بهيج» اور «سلام» میں كشيدگی كی فضا ايجاد كر دی ہے ۔
926706
نظرات بینندگان
captcha