ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان ليگل بورڈ كے سربراہ شيخ «محمد يزبك»، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : صیہونی حكومت كی اسرائيل لبنان ۳۳ روزہ جنگ میں شكست اور اسرائيلی فوجيوں كے لبنان سے انخلا اور اسی طرح امريكہ كی عراق میں شكست و انخلا حزب اللہ اور ديگر مزاحمتی تحريكوں كی مستقبل قريب میں مكمل فتح كی خوشخبری ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : خطے كے بعض ممالك امريكہ سے اسلحہ اور ہوائی جہاز خريدنے پر ہزارہا ارب ڈالر خرچ كر رہے ہیں كہ جس كا ہدف امريكہ كو معاشی سہارا دينے كے سوا كچھ نہیں ہے ۔
927267