فرانس میں اسلامی و مسيحی مشتركہ كيلنڈر كی اشاعت

IQNA

فرانس میں اسلامی و مسيحی مشتركہ كيلنڈر كی اشاعت

11:41 - January 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2250399
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے كچھ مسلمانوں اور عيسائيوں نے اظہار يكجہتی كے طور پر مشتركہ عيسوی اور قمری كيلنڈر شايع كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ladepeche» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «آلبی(Albi)» شہر كے چرچ حكام نے انجمن محبان اسلام كے ساتھ مل كر مسلسل چوتھے سال بھی "مسيحی ۔ اسلامی كلينڈر ۲۰۱۲ء و ۱۴۳۳ ہجری قمری" شايع كيا ہے ۔
اس مشتركہ كيلنڈر میں الہی اديان كے پيروكاروں كو اسلام و مسيحيت كے ساتھ زيادہ سے زيادہ آشنا كرنے اور ان كے درميان تعاون كی فضا ايجاد كرنے كی غرض سے تمام اعياد اور اسلامی و مسيحی مناسبتوں كو ايك دوسرے كے ساتھ ذكر كيا گيا ہے ۔
اسی طرح اسلامی و مسيحی مقدس مقامات اور شہروں كی تصاوير بھی اس كلينڈر میں شامل كی گئی ہیں ۔
927216
نظرات بینندگان
captcha