مسلم خواتين مجلات فيسٹيول میں چيف ایڈیٹر «مسلمانكا» كی شركت

IQNA

مسلم خواتين مجلات فيسٹيول میں چيف ایڈیٹر «مسلمانكا» كی شركت

11:38 - January 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2250403
ثقافت وہنر گروپ : روسی مجلے مسلمانكا كی چيف ایڈیٹر گلنار جمال پہلے بين الاقوامی مسلم خواتين نشريات فيسٹيول میں شركت كے لیے ايران كا دورہ كریں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق روسی مسلم خواتين كے تنہا مجلے مسلمانكا كی چيف ایڈیٹر گلنار جمال پہلے بين الاقوامی مسلم خواتين مجلات فيسٹيول میں شركت كے لیے ايران آئیں گی ۔
مجلہ مسلمانكا روس میں اسلامی مطالعات فاؤنڈيشن اور شوری مفتيان روس كے تعاون سے شايع كيا جاتا ہے اور ابھی تك اس كے ۱۲ شمارے منظر عام پر آ چكے ہیں ۔
یہ مجلہ جو فصلنامہ كی شكل میں ہے ، روس كے مختلف علاقوں میں ارسال كيا جاتا ہے اور لوگ اسے انتہائی پسنديدگی كی نگاہ سے ديكھ رہے ہیں ۔
927488
نظرات بینندگان
captcha