ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی مجلے «لوموند» نے «آلين گرش» كا ايك مقالہ شايع كيا ہے كہ جس میں مصنف نے لكھا ہے : ۶ ہزار فلسطينيوں كو اسرائيلی جيلوں میں اس طرح سے قيد كيا گيا ہے كہ ان كے جرم كا كسی كو پتہ ہی نہیں ہے ۔( جبكہ غير سركاری ذرائع كے مطابق ۱۱ ہزار فلسطينی اسرائيلی جيلوں میں كسمپرسی كی زندگی گزار رہے ہیں ) ان قيديوں میں سے ۲۸۸ قيدی ۱۸ سال سے كم عمر كے ہیں جبكہ ۳۴ افراد كی عمر ۱۵ سال سے بھی كم ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسرائيلی حكام كے مطابق جو شخص بھی اسرائيل (!) میں گرفتار ہو جائے ، وہ مجرم ہے خواہ وہ كم سن بچہ ہی كيوں نہ ہو!
928083