محمد (ص) ؛ پاكستانيوں كی جانب سے گوگل میں سب سے زيادہ سرچ كيا جانے والا كلمہ مباركہ

IQNA

محمد (ص) ؛ پاكستانيوں كی جانب سے گوگل میں سب سے زيادہ سرچ كيا جانے والا كلمہ مباركہ

11:16 - January 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2251112
بين الاقوامی گروپ : گوگل میں سب سے زيادہ كلمہ «محمد(ص)»، سرچ كرنے كی نسبت ۲۰۱۱ء میں پاكستان نے دنيا بھر كے ممالك پر سبقت حاصل كرتے ہوئے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Tribune»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ (ProPakistani) كی رپورٹ میں كہا گيا ہے : ۲۰۱۱ء میں پاكستانی شہريوں نے گوگل میں جن كلمات كو سب سے زيادہ سرچ كيا ہے وہ بالترتيب محمد ( ص) ، اسلام اور قرآن ہیں ۔
كراچی ، اسلام آباد اور لاہور دنيا كے تين ايسے شہر ہیں كہ جنہوں نے گوگل میں سب سے زيادہ كلمہ قرآن كی سرچ كی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق كلمات تعليم ، انگلش اور تعليمی وظائف ، چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر كلمے ہیں كہ جنہیں پاكستانيوں نے گوگل پر سرچ كيا ہے ۔
928084
نظرات بینندگان
captcha