غزہ میں صحت و صفائی كی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظيم كا انتباہ

IQNA

غزہ میں صحت و صفائی كی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظيم كا انتباہ

10:05 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251632
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك پيغام میں غزہ كی پٹی كے ساكنين كو فوری طبی امداد پيش كر كے علاقے میں درپيش بحران سے نمٹنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احسان اوغلو نے اپنے پيغام میں غزہ كی پٹی میں كينسر اور ديگر امراض میں مبتلا افراد كے لیے طبی سہوليات كے فقدان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك اور دنيا بھر كے خيراتی اداروں سے اپيل كی ہے كہ غزہ كے رہائشيوں كی امداد كریں ۔
اسی طرح اسلامی تعاون تنظيم كے شعبہ امور انسانی نے بھی غزہ كے لیے انسانی ہمدردی كے تحت امداد جمع كرنے كی اپيل كی ہے ۔
928744
نظرات بینندگان
captcha