سعودی شہزادی كی جانب سے حكومتی تنگ نظری پر تنقيد

IQNA

سعودی شہزادی كی جانب سے حكومتی تنگ نظری پر تنقيد

10:06 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251636
بين الاقوامی گروپ : سعودی بادشاہ كی بھتيجی نے ايك مرتبہ پھر ملك میں اصلاحات نافذ كر كے عوام كو آزادی دينے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے حكومتی مشينری كی تنگ نظری پر شديد تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہزادی «بسمه بنت سعود» نے برطانیہ كے اخبار روزنامہ انڈيپينڈينٹ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : ميری تنقيد كا محور وہ لوگ ہیں كہ جو سعودی عرب میں نظام حكومت چلا رہے ہیں ۔
بسمہ نے اس بيان كے ساتھ كہ وہ آل سعود كے طرز حكومت میں تبديلی كی خواہاں ہیں ، كہا : میں كبھی بھی ان مشكلات كے مقابلے میں كہ جن كی ذمہ داری كوئی بھی اپنے كاندھوں پر اٹھانے كو تيار نہیں ہوتا ، خاموش نہیں بیٹھتی ، وہ مشكلات كہ جو وزيروں كی نا اہلی اور مسئولين كی سفارشات پر عمل درآمد نہ كرنے كے سبب پيدا ہوتی ہیں ۔
928820
نظرات بینندگان
captcha