جامع مسجد پيرس كے نام سے ٹكٹ كی اشاعت

IQNA

جامع مسجد پيرس كے نام سے ٹكٹ كی اشاعت

17:34 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251773
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے پوسٹ آفس نے جامع مسجد پيرس كے نوے برس پورے ہونے پر يادگاری ٹكٹ جاری كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "سفيير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامع مسجد پيرس كی تعمير كے نوے برس پورے ہونے كی مناسبت سے فرانسيسی ڈاكخانہ 60 سانتيم كے يادگاری ٹكٹ جاری كرے گا ۔
فرانسيسی پوسٹ آفس كے بيان میں كہا گيا ہے : جامع مسجد پيرس علاوہ ازیں كہ ايك عبادی مقام شمار ہوتا ہے ، ايك سياحتی اور يادگاری مقام بھی ہے كہ جہاں پہلی جنگ عظيم میں قتل ہونے والے مسلمانوں كی يادگار بھی قائم ہے اور یہ مسجد اسلام و فرانس دوستی كی يادگار ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جامع مسجد فرانس يورپ كی تيسری بڑی مسجد ہے اور اس كا مينار ۳۳ میٹر بلند ہے ۔
928888
نظرات بینندگان
captcha