مصر كے معزول ڈكٹیٹر كو سزائے موت كی درخواست

IQNA

مصر كے معزول ڈكٹیٹر كو سزائے موت كی درخواست

13:07 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252479
بين الاقوامی گروپ : حسنی مبارك عدالت كے اٹارنی جنرل نے ۵ جنوری بروز جمعرات كو ملزم كے خلاف سزائے موت كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری اٹارنی جنرل «مصطفی سليمان»، نے عوامی احتجاجی تحريك كے دوران مظاہرين كا بے رحمانہ قتل عام كرنے پر حسنی مبارك كے خلاف سزائے موت كا مطالبہ كيا ہے ۔
مصر كی عدالت نے احمد رفعت كی سربراہی میں بروز جمعرات حسنی مبارك ، اس كے دونوں بیٹوں علاء و جمال ، مبارك وزير داخلہ حبيب العادلی اور اس كے چھ نائبين كے خلاف كيس كی سماعت كی ۔
مصری اٹارنی جنرل نے مبارك كيس كے طريقہ كار پر شديد تنقيد بھی كی اور انہوں نے ضروری تعاون نہ كرنے پر مصری وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات كو بھی مورد الزام ٹھہرايا ۔
929826
نظرات بینندگان
captcha