امريكی كارندے عراق بم دھماكوں كے ذمہ دار

IQNA

امريكی كارندے عراق بم دھماكوں كے ذمہ دار

13:06 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252481
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ايك بيان میں ۵ جنوری كو ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : ان دھماكوں میں ملوث افراد امريكہ كے سستے زر خريد غلام ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے اس بيان میں كہا گيا ہے : یہ دھماكے امريكيوں كی عراق میں انتقامی كاروائيوں كا نتيجہ ہیں چونكہ انہیں عراق جنگ میں شكست اور وہاں سے ذلت آميز انخلا كا رنج ہے ۔
حزب اللہ نے اسی طرح زور دے كر كہا : ہم ان دہشت گرد حملوں كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے تمام عراقی گروپوں اور پارٹيوں سے یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ ان سازشوں كا باہمی اتحاد و اتفاق سے مقابلہ كریں اور انہیں ناكام بنائیں ۔
929828
نظرات بینندگان
captcha