امريكہ عراق میں اپنی شكست كی تلافی كا خواہاں ہے

IQNA

امريكہ عراق میں اپنی شكست كی تلافی كا خواہاں ہے

13:09 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252488
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے كل صبح دمشق میں ہونے والے بم دھماكے كی مذمت كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : اس دہشت گرد كاروائی میں امريكی ملوث ہیں تاكہ عراق میں اپنی شكست اور ذلت آميز انخلا كی تلافی كر سكیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں اس امر پر زور ديا گيا ہے : كل صبح شام كے دار الحكومت دمشق كے سنٹر میں ہونے والا بم دھماكہ امريكہ اور خطے میں اس كی حامی طاقتوں كی سوچی سمجھی سازشوں كا نتيجہ ہے اور یہ شام كی جانب سے صیہونی حكومت اور اس كے حاميوں كی مخالفت كا صلہ ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : اس دھماكے كے ذريعے جمعے كے مقدس دن بے گناہ شامی شہريوں كو نشانہ بنايا گيا ہے اور یہ شام كے داخلی مسائل كو بين الاقوامی رنگ دينے كی ايك كوشش ہے ۔
930114
نظرات بینندگان
captcha