حزب اللہ لبنان كی سنٹرل ايگزيكٹو كمیٹی كے ركن شيخ محمد خاتون نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطب كے ضمن میں كہا : اسلامی امت اور دنيا كے تمام آزاد لوگ اسرائيل كو ايك غاصب اور جعلی رياست سمجھتے ہیں اور انہیں اس كينسر كے پھوڑے كو ختم كرنے كے لیے اپنی پوری صلاحيتوں كو بروئے كار لانا ہو گا ۔
انہوں نے واضح كيا : صیہونيوں كو ايك یہودی حكومت اور حضرت موسی (ع) كے پيروكار نہیں سمجھنا چاہئیے چونكہ اس متعصب ٹولے كا یہودی دين سے كوئی تعلق نہیں ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے اسرائيل كی جانب سے لبنان پر كسی قسم كے حملے كی صورت میں حزب اللہ كی جانب سے منہ توڑ جواب دينے پر بھی زور ديا ہے ۔
929221