ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے صوبہ مازندران كے نونہال تربيتی مركز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيسرا بين الاقوامی قصہ گوئی رضوی فيسٹيول حضرت امام رضا(ع) كے ايام ميلاد كی مناسبت سے صوبہ مازندران میں منعقد ہو گا ۔
تيسرے بين الاقوامی قصہ گوئی رضوی سيمينار كہ جو نونہال و نوجوان كمیٹی كی جانب سے منعقد كیے جانے والے آٹھ فيسٹيولز میں سے ايك ہے ، میں پورے ايران اور اسی طرح ساری دنيا سے مصنفين اپنے قصہ گوئی پر مشتمل آثار ارسال كر كے حصہ لے سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس فيسٹيول كے لیے انتظامی كمیٹی كا تعين كر ديا گيا ہے كہ جو پچھلے دو فيسٹيولز كے تجربات كی روشنی میں اس فيسٹيول كو احسن انداز سے منعقد كرنے كے لیے كام میں مصروف ہے ۔
930313