ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "مصراوی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام پسندوں نے مصر كے معزول صدر مبارك كے سقوط كے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں كاميابی حاصل كر لی ہے ۔
اليكشن كميشن كے سربراہ «عبدالمعز ابراهيم»، نے انتخابات كے نتائج كا باقاعدہ اعلان كرتے ہوئے كہا : ان انتخابات میں ۱۴ ملين اہل ووٹر میں سے ۶۲ فيصد نے شركت كی ۔
اليكشن نتائج كے مطابق حزب آزادی و عدالت نے ايك تہائی سے زيادہ ووٹ حاصل كیے ہیں جبكہ حزب سلفی نور دوسرے نمبر پر ہے ۔
حزب آزادی و عدالت كے ڈپٹی عصام العريان نے انتخابی نتائج پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا : پارليمنٹ میں سياسی جماعتوں كے ورود سے ايك نئے دور كا آغاز ہو گا ۔
930954