ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «newswire» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كينیڈين قومی تعلقات فاؤنڈيشن نے ايك بيان میں شدت پسند ٹولوں كی جانب سے مساجد اور عبادتی مراكز پر حملوں كی مذمت كرتے ہوئے پوليس سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قسم كے حملوں كو بشريت كے خلاف گھناؤنا جرم قرار ديا جائے ۔
اس بيان كے دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : قومی روابط فاؤنڈيشن كينیڈا اسلام مخالف اقدامات میں اضافے اور دينی مراكز پر حملوں كی نسبت انتہائی اضطراب كا شكار ہے اور كينیڈين شہری اس قسم كے اقدامات كو پوری قوت سے مسترد كرتے ہیں ۔
930792