امر بالمعروف كمیٹی كی جانب سے مصريوں كی رضامندی كا دعوی !

IQNA

امر بالمعروف كمیٹی كی جانب سے مصريوں كی رضامندی كا دعوی !

11:31 - January 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2254551
بين الاقوامی گروپ : امر بالمعروف و نہی عن المنكر كمیٹی نے ايك بيان میں الازھر كی مخالفت كو مسترد كرتے ہوئے كہا : مصر كے اليكشن میں سلفی جماعتوں كو ملنے والے لاكھوں ووٹوں سے امر بالمعروف كمیٹی كی نسبت عوامی حمايت عياں ہوتی ہے !
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الرأی» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امر بالمعروف كمیٹی كہ جسے مصری جوانوں كے ايك گروپ نے فيس بك پر تاسيس كيا ہے ،نے شيخ الازھر كی مخالفت كو مسترد كر ديا ہے۔
كمیٹی كے بيان میں كہا گيا ہے : الازھر كمیٹی كے قيام سے متعلق مصريوں كی رضامندی سے مطلع ہونے كے لیے انتخابات میں سلفی جماعتوں كو ملنے والے لاكھوں ووٹوں كو مد نظر ركھے ۔
قابل ذكر ہے كہ كمیٹی نے اپنے خلاف قانونی درخواست كو بھی مضحكہ خيز قرار ديا ہے ۔
931673
نظرات بینندگان
captcha