ہيمبرگ ؛ ماہ صفر كے آخری عشرے میں عزاداری كا انعقاد

IQNA

ہيمبرگ ؛ ماہ صفر كے آخری عشرے میں عزاداری كا انعقاد

11:28 - January 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2254554
بين الاقوامی گروپ : اسلامك مركز ہيمبرگ كے زير اہتمام ماہ صفر كے آخری عشرے كی مناسبت سے ۱۳ سے ۲۳ جنوری تك مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «IzHamburg»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان دس دنوں كے دوران چہلم امام حسين (ع) ، رحلت پيغمبر اكرم (ص) ، شہادت امام حسن مجتبی (ع) اور شہادت امام علی بن موسی الرضا (ع) كے حوالے سے خصوصی مجالس منعقد ہوں گی ۔
اسی مناسبت سے خاندان اھل بيت (ع) كے پيروكاروں كی شركت سے اسلامك مركز برطانیہ میں ۱۴ جنوری سے ۲۳ جنوری تك مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مجالس كے دوران مجمع اھل بيت (ع) كے زير اہتمام علمی نشستیں بھی منعقد ہوں گی كہ جن میں اسلامك كالج لندن كے سربراہ حجت الاسلام سعيد بھمن پور چہلم امام حسين (ع) ، حضرت زينب (ع) كی فداكاريوں ، رحلت رسول اكرم (ص) اور شہادت امام رضا (ع) كی مناسبت سے اپنے ليكچر پيش كریں گے ۔
931628
نظرات بینندگان
captcha